اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کے حوالے سومريہ نیوز کے مطابق شمالی عراق کے موصل سے شام کی سرحد سے ملے رقہ صوبے کی جانب داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادي کے اس گروہ کے بڑے سرغنوں اور پچاس بكتر بند گاڑیوں کے ساتھ پسپائی اختیار کرنے کے بعد، صلاح الدین صوبے میں داعش کے دہشت ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی وجہ سے آپس میں لڑ گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے آپسی تصادم کی ایک وجہ صلاح الدین صوبے میں اس گروہ کے مالی امور کی نگرانی کرنے والے شخص کا فرار ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے داعش کے دہشت گردوں میں ایک دوسرے کے خلاف عدم اعتماد میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں آپس میں جھڑپ تیز ہو گئی ہے۔
واضح رہے موصل میں حالیہ دنوں میں عراقی فوج اور پیشمرگہ فورسز کے تیز حملوں کے بعد داعش کے دہشت موصل سے شام کی سرحدوں کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔
.......
/169